ویب ڈیسک:یوٹوبر رجب بٹ اور وکلا کے خلاف مقدمے کے عدم اندراج پر وکلاء سراپا احتجاج ، ریاض علی سولنگی ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھیوں نے ایم اے جناح روڈ بلاک کردیا۔
وکلاء سڑک پر بیٹھ گئے، مقدمہ کے اندراج تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، وکیل ریاض علی سولنگی کا کہنا تھا کہ ہم کہیں نہیں جائیں گے جب تک مقدمہ درج نہیں ہوتا۔
وکلاء نے کہا پولیس نے راتوں رات رجب بٹ کی جانب سے ایف آئی آر کاٹ دی، مقدمے کا اندراج نہیں ہوگا تو رات بھر ہم یہیں رہیں گے۔