(ویب ڈیسک) اتحاد ٹاؤن میں مدرسے جاتے ہوئے 14 سالہ حفصہ مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی۔
اہل خانہ کے مطابق20 ستمبر کی صبح مدرسے جاتے ہوئے مسلح افراد نے بچی کو مبینہ طور پر اغوا کیا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مبینہ اغوا میں موٹر سائیکل اور کار سوار 3 مرد اور 2 خواتین ملوث ہیں،مسلح افراد نے بچی کے بھائی پر پستول تان کر مبینہ طور پر حفصہ کو گاڑی میں بٹھایا۔
مداخلت کی کوشش پر مبینہ اغواکاروں نے شہریوں کو بھی پستول دکھا کر دھمکیاں دیں ۔36 گھنٹے گزرنے کے باوجود 14 سالہ حفصہ بازیاب نہ ہوسکی، اہل خانہ پریشان ہیں ۔
مبینہ ملزمان کی گرفتاری اور بچی کی بازیابی کیلئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔