آئمہ بیگ کی ’سنگل‘ اسٹیٹس والی پوسٹ، شادی کے حوالے سے نئی چہ مگوئیاں

آئمہ بیگ کی ’سنگل‘ اسٹیٹس والی پوسٹ، شادی کے حوالے سے نئی چہ مگوئیاں
کیپشن: آئمہ بیگ کی ’سنگل‘ اسٹیٹس والی پوسٹ، شادی کے حوالے سے نئی چہ مگوئیاں

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک نئی سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے نئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل اور لُک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں خود کو بظاہر ’’ سنگل‘‘ قرار دیا، جس کے بعد مداحوں کی توجہ ان کی ازدواجی حیثیت کی جانب مبذول ہوگئی۔ گلوکارہ نے تاہم طلاق یا علیحدگی کی براہِ راست تصدیق نہیں کی اور نہ ہی اپنے شوہر زین احمد کے ساتھ تعلقات سے متعلق کوئی وضاحت دی۔

یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آئمہ بیگ گزشتہ چند ماہ کے دوران سوشل میڈیا پر تنہائی اور مشکل وقت سے متعلق مبہم پیغامات بھی شیئر کرتی رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ ایک پوسٹ میں انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ نہ دینے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ جولائی میں تنہائی کے حوالے سے بھی ایک نوٹ شیئر کیا تھا۔

فی الحال آئمہ بیگ یا زین احمد کی جانب سے مبینہ علیحدگی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Watch Live Public News