(ویب ڈیسک) بھارت اور پاکستان کی مشترکہ سرحد واہگہ اٹاری بارڈر پر اس وقت ایک دلچسپ اور غیر معمولی منظر دیکھنے میں آیا جب بالی وڈ اداکار سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ اپنی آنے والی نئی فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں بارڈر پر پہنچے، جہاں پاکستانی حدود سے کوک اسٹوڈیو کی موسیقی کی آواز اچانک بلند ہو گئی۔
بالی وڈ اسٹارز سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ اپنی نئی آنے والی فلم کی پروموشن کے لیےواہگہ اٹاری بارڈر پر موجود تھے، جسے مبینہ طور پر پاکستان مخالف بیانیے پر مبنی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔
دونوں اداکار بارڈر کے بھارتی حصے میں موجود ہجوم اور میڈیا کے سامنے اپنی فلم کی مہم چلا رہے تھے۔
پاکستانی سائیڈ سے کوک اسٹوڈیو کی گونج:
عین اسی وقت جب سرحد پر فلم کی تشہیری سرگرمیاں جاری تھیں، پاکستانی حدود سے کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین گانوں کا والیوم اچانک بڑھا دیا گیا۔
لاؤڈ اسپیکرز پر گونجتی کوک اسٹوڈیو کی موسیقی اتنی واضح اور بلند تھی کہ اس نے سرحد کے دونوں اطراف موجود لوگوں اور کیمروں کی فوری توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔
ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کردیے ہیں ۔