ویب ڈیسک: دنیا بھر میں رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج دیکھا جائے گا۔
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق آج ہونے والا سورج گرہن افریقہ اور جنوبی امریکا کے چند حصوں میں دیکھا جا سکے گا، تاہم پاکستان میں اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بحراوقیانوس، بحر الکاہل اور بحر ہند میں بھی جزوی سورج گرہن ہوگا، جبکہ ’’ رنگ آف فائر‘‘ صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہوگا، گرہن شام 5 بج کر 12 منٹ پر عروج پر پہنچے گا اور شام 7 بج کر 28 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مجموعی طور پر دو سورج اور دو چاند کے گرہن دیکھے جائیں گے۔