کیمرون او ریلی سے پہلے جمائما گولڈ اسمتھ کے کن معروف شخصیات کیساتھ تعلقات تھے؟

کیمرون او ریلی سے پہلے جمائما گولڈ اسمتھ کے کن معروف شخصیات کیساتھ تعلقات تھے؟
کیپشن: کیمرون او ریلی سے پہلے جمائما گولڈ اسمتھ کے کن معروف شخصیات کیساتھ تعلقات تھے؟

ویب ڈیسک: عمران خان سے طلاق لینے کے بعد جمائما نے اداکار ہیو گرانٹ، کامیڈین رسل برانڈ اور ’دی کراؤن‘ کے اسکرپٹ رائٹر پیٹر مورگن سمیت معروف شخصیات کے ساتھ تعلقات رکھے۔

برطانیہ کے معروف گولڈ اسمتھ خاندان سے تعلق رکھنے والی جمائما گولڈ اسمتھ ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انہوں نے آئرش-آسٹریلوی کاروباری شخصیت کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جمائما اور کیمرون نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر شادی کی، جس کی تصدیق جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے بھی کی۔ دونوں کی منگنی رواں سال مئی میں ہوئی تھی۔

جمائما اور کیمرون کی ملاقات کام کے سلسلے میں ہوئی۔ دونوں پہلے دوست بنے اور بعد میں ان کی دوستی رومانوی تعلق میں تبدیل ہوگئی۔ دونوں اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ پہلی بار عالمی سطح پر اس وقت نمایاں ہوئیں جب انہوں نے پاکستانی کرکٹ لیجنڈ اور سابق وزیراعظم عمران خان سے شادی کی۔ دونوں کی شادی 1995 میں ہوئی اور 2004 میں علیحدگی ہوگئی۔ اس شادی سے ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔

عمران خان سے علیحدگی کے بعد جمائما کے نام برطانوی اداکار ہیو گرانٹ، کامیڈین رسل برانڈ اور ’دی کراؤن‘ کے اسکرپٹ رائٹر پیٹر مورگن سمیت مختلف معروف شخصیات کے ساتھ جوڑے جاتے رہے۔

جمائما کا نام برطانوی کاروباری شخصیت میتھیو فروئیڈ کے ساتھ بھی لیا گیا۔ تاہم یہ تعلق بھی شادی تک نہیں پہنچا۔

دوسری جانب 62 سالہ کیمرون او ریلی معروف آئرش-آسٹریلوی کاروباری شخصیت اور سابق رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور میڈیا و سرمایہ کاری کے شعبے میں اہم ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔

واضح رہے کہ پہلی شادی سے جمائما کے دو بیٹے جبکہ کیمرون او ریلی کے بھی چار بچے ہیں۔

Watch Live Public News