(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے پہلی بار اپنی ننھی بیٹی کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
اقرا عزیز نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری پہلے ہی انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی، تاہم اس وقت انہوں نے بیٹی کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔
اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک دلکش فیملی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پہلی بار اپنی بیٹی کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی بیٹی کا نام صوفیہ حسین بھی بتایا، جبکہ تصاویر میں ان کے بڑے بیٹے کبیر حسین بھی اپنی ننھی بہن کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اقرا عزیز کی شادی معروف اداکار، میزبان اور ہدایت کار یاسر حسین سے ہوئی تھی۔ اس جوڑے کے دو بچے ہیں، جن میں بیٹا کبیر حسین اور بیٹی صوفیہ حسین شامل ہیں۔
مداحوں نے ننھی صوفیہ کی تصاویر پر محبت بھرے تبصرے کرتے ہوئے خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔