سونیا حسین کاگڈی کو گٹھی کہنےپرسوشل میڈیا صارفین کےدلچسپ تبصرے

سونیا حسین کاگڈی کو گٹھی کہنےپرسوشل میڈیا صارفین کےدلچسپ تبصرے
کیپشن: سونیا حسین کاگڈی کو گٹھی کہنےپرسوشل میڈیا صارفین کےدلچسپ تبصرے

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں ایک وائرل ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئیں۔

سونیا حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بسنت کے حوالے سے گفتگو کر رہی تھیں۔ ویڈیو کے دوران اداکارہ نے پتنگ کے لیے عام طور پر استعمال ہونے والے لفظ ’’گڈی‘‘ کے بجائے غلطی سے ’’گٹھی‘‘ کا لفظ استعمال کر لیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے فوری ردِعمل دینا شروع کر دیا۔

اس معمولی لغوی غلطی کو بنیاد بنا کر کئی صارفین نے مزاحیہ انداز میں تبصرے کیے، جبکہ بعض افراد نے طنزیہ جملوں جیسے ’’تم سے نا ہو پائے گا، شادی کرلو‘‘ کے ذریعے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو تیزی سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے میمز اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے سونیا حسین کے حق میں آواز اٹھائی اور کہا کہ زبان کی ایک معمولی غلطی کو غیر ضروری طور پر اچھالنا مناسب نہیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ عوامی شخصیات بھی انسان ہوتی ہیں اور ان سے بھی غلطیاں ہو سکتی ہیں۔

تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے اس واقعے کو عام معلومات کی کمی سے جوڑتے ہوئے تنقید بھی کی گئی، جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔

Watch Live Public News