ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف سوشل میڈیا اسٹارز ربیکا خان اور حسین ترین اپنی روزمرہ وی لاگز اور مزاحیہ ویڈیوز کی بدولت بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔
ربیکا خان کے انسٹاگرام پر تقریباً 63 لاکھ فالوورز، یوٹیوب پر 30 لاکھ سبسکرائبرز اور ٹک ٹاک پر 1 کروڑ 13 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، جب کہ حسین ترین بھی انسٹاگرام پر 19 لاکھ فالوورز اور یوٹیوب پر 12 لاکھ سبسکرائبرز کے ساتھ بڑی فین فالوونگ رکھتے ہیں۔
حال ہی میں دونوں نے کراچی میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی، جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔ اس شادی میں نہ صرف سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات بلکہ معروف اداکاروں نے بھی شرکت کی اور دل کھول کر جوڑے کو سلامی دی۔
شادی میں شرکت کرنے والوں میں دانش تیمور، اقراء کنول، عریب پرویز، معاذ صفدر، صبا معاذ، ڈاکٹر مدیحہ، شہیر، وریشہ، اذلان اور دیگر شامل تھے۔
دونوں نے حال ہی میں ایک وی لاگ اپلوڈ کیا، جس میں انہوں نے شادی میں ملنے والی سلامیوں کے لفافے کھول کر رقم گنی۔ ان کے مطابق، مجموعی طور پر انہیں نقد سلامی کی رقم تقریباً 5 لاکھ 18 ہزار روپے ملی۔
اقراء کنول اور عریب پرویز نے ایک ایک لاکھ روپے دیے، معاذ صفدر نے 300 ڈالر (پاکستانی تقریباً 84 ہزار روپے)، جبکہ دانش تیمور، شہیر، ڈاکٹر مدیحہ اور ایم جے احسن نے 25 ہزار سے زائد رقم بطور سلامی دی۔
یہ وی لاگ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، اور مداح جوڑے کو نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد دے رہے ہیں۔