سلمان خان نے صحت سے متعلق مداحوں کے خدشات دور کر دیے

سلمان خان نے صحت سے متعلق مداحوں کے خدشات دور کر دیے
کیپشن: سلمان خان نے صحت سے متعلق مداحوں کے خدشات دور کر دیے

ویب ڈیسک: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کے بعد انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 16 کلو وزن کم کیا ہے۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر سلمان خان کی کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن میں وہ پہلے کے مقابلے میں کافی دبلے دکھائی دے رہے تھے۔ ان ویڈیوز کے بعد مداحوں نے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا، جبکہ مختلف افواہیں بھی گردش کرنے لگیں۔

اگرچہ سلمان خان نے ابتدائی طور پر ان قیاس آرائیوں پر براہِ راست کوئی ردعمل نہیں دیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو اطمینان دلانے کی کوشش کی۔ اب اداکار نے خود بھی اس حوالے سے وضاحت کر دی ہے۔

سلمان خان نے حال ہی میں ریئلٹی شو "الائنس" (Alliance) میں اپنے چھوٹے بھائی سہیل خان کے ساتھ شرکت کی، جہاں دونوں بھائیوں نے اپنی فٹنس اور وزن میں کمی پر دلچسپ گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران سلمان خان نے سہیل سے کہا کہ ان کا وزن کافی کم ہو گیا ہے، جس پر سہیل خان نے اپنا سکس پیک دکھاتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 12 کلو وزن کم کیا ہے۔

اس کے جواب میں سلمان خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے 16 کلو وزن کم کیا ہے، جس کے بعد سلمان خان کی صحت سے متعلق مداحوں کے خدشات دور ہوگئے ہیں۔

Watch Live Public News