آئمہ بیگ نے زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی

آئمہ بیگ نے زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی
کیپشن: آئمہ بیگ نے زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک: پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے معروف فیشن برانڈ کے سی ای او زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

آئمہ بیگ نے حالیہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن کے کیپشن میں انہوں نے خود کو ’سنگل‘ قرار دیا، جس کے بعد ان کی اور زین احمد کی علیحدگی کی تصدیق ہوگئی۔

آئمہ بیگ اور زین احمد نے گزشتہ برس اگست میں کینیڈا میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی تھی۔ شادی سے قبل دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کرتے رہے اور سوشل میڈیا پر اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان اختلافات کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ آئمہ بیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بعض ایسی پوسٹس بھی شیئر کی گئی تھیں جن پر مداحوں نے ان کی نجی زندگی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کیں۔

تاہم زین احمد کی جانب سے آئمہ بیگ کی علیحدگی کے اعلان پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Watch Live Public News