ویب ڈیسک: معروف بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ اور اداکارہ ایشا رِکھی نے شادی کے 5 ماہ بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
بادشاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں جاری بیان میں کہا کہ دونوں نے باہمی احترام کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرنے اور اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں دونوں کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ بادشاہ کے مطابق اس معاملے پر یہ ان کا واحد بیان ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کے درمیان اختلافات کی خبریں جولائی میں سامنے آئی تھیں۔ اسی دوران ایشا رِکھی کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے بعد بھی مداحوں نے ان کے تعلقات میں مشکلات سے متعلق قیاس آرائیاں کی تھیں۔
یاد رہے کہ ایشا رِکھی نے رواں سال جون میں ایک آن لائن سوال و جواب کے سیشن کے دوران بادشاہ کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔
بادشاہ اس سے قبل جیسمین مسیح کے ساتھ شادی شدہ تھے، جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ دونوں کی طلاق 2020 میں ہوئی تھی۔