ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کے لیے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، کیتن کاراندے کا انکشاف

 ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کے لیے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، کیتن کاراندے کا انکشاف
کیپشن:  ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کے لیے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، کیتن کاراندے کا انکشاف

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار اور باڈی بلڈر کیتن کاراندے نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں تقریباً 20 سال قبل اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا باڈی گارڈ مقرر کیا گیا تھا، تاہم سلمان خان سے اچانک سامنا ہونے کے بعد انہوں نے صرف دو دن میں ملازمت چھوڑ دی تھی۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیتن کاراندے نے بتایا کہ ان کی ذمہ داری ایشوریا رائے کو سلمان خان سے محفوظ رکھنا تھی۔ وہ اداکارہ کو گھر سے شوٹنگ کے مقام تک لے جاتے اور ان کی حفاظت یقینی بناتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ فلم ساز وکرم بھٹ کے زیر اہتمام ایک فیشن شو کے دوران ان کا سامنا سلمان خان سے ہوگیا۔ اس موقع پر وہ اور ان کے ساتھی گھبرا گئے، تاہم ڈرائیور نے انہیں گاڑی سے باہر نکلنے کے بجائے دوسرا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

کیتن کاراندے کے مطابق اس واقعے کے بعد انہیں اپنی حفاظت سے متعلق خدشات لاحق ہوئے اور انہوں نے ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ تھا کہ سلمان خان کے پاس اسلحہ بھی ہوسکتا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ سلمان خان کو اس وقت ان کی تعیناتی کے بارے میں علم تھا یا نہیں۔

 

Watch Live Public News