اے این ایف کی بڑی کامیابی، افغانستان میں قائم بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب

اے این ایف کی بڑی کامیابی، افغانستان میں قائم بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب

(ویب ڈیسک ) کراچی پورٹ پر کنٹینر سے 200 کلوگرام آئس برآمد کرتے ہوئے  افغان سرغنہ احسان اللہ اور مقامی سہولت کار گرفتار کرلیا گیا۔

افغان سرغنہ سے تحقیقات کے دوران کولمبو بھیجی گئی منشیات کی اہم معلومات حاصل ہوئیں، اے این ایف نے قابلِ عمل انٹیلی جنس سری لنکن حکام اور امریکی ادارے ڈی ای اے سے بروقت شیئر کی۔

مشترکہ کارروائی میں کولمبو پورٹ پر تولیوں میں چھپائی گئی 471 کلوگرام آئس برآمد کی گئی جبکہ کراچی اور کولمبو پورٹس سے افغان نیٹ ورک سے منسلک مجموعی طور پر 671 کلوگرام آئس ضبط کرلی گئی ۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ  پاکستان افغان ساختہ منشیات سے متاثرہ ریاست ہے۔

سری لنکن حکام اور امریکی ڈی ای اے نے اے این ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مؤثر تعاون کو باضابطہ طور پر سراہا۔کارروائی بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی انٹیلی جنس صلاحیت اور عالمی تعاون کی مؤثر عکاس ہے۔

Watch Live Public News