احد رضا میر کا شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان

احد رضا میر کا شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان
کیپشن: احد رضا میر کا شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار احد رضا میر نے اگلے سال شوبز انڈسٹری سے عارضی بریک لینے کا اعلان کردیا۔

احد رضا میر نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیے اور اپنے آئندہ کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

اداکار نے بتایا کہ وہ اگلے سال کچھ عرصے کے لیے انڈسٹری سے مکمل طور پر دور رہیں گے اور اس دوران اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بریک کے دوران وہ منظرِ عام سے بھی دور رہیں گے اور ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بند رہے گا۔ احد رضا میر نے اس وقفے کو ’عارضی ریٹائرمنٹ‘ قرار دیا۔

Watch Live Public News