معروف اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے

معروف اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے

(ویب ڈیسک)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے ہیں۔

اداکار نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اپنی پوسٹ میں علی رضا نے لکھا کہ بے شک ہمیں اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کا اچانک انتقال ہوا ہے اور مداحوں سے والد کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔

علی رضا کی جانب سے والد کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ سوگوار خاندان سے تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Watch Live Public News