ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی۔
’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا ہے کہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر امریکی بمباری دوبارہ شروع کی جاسکتی ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو جنگ کے خاتمے کے لیے سات روزہ منصوبہ پیش کیا تھا۔ ان کے مطابق منصوبے میں جنگ بندی، آبنائے ہرمز کھولنے اور ایران کے جوہری پروگرام پر جامع مذاکرات شامل ہیں۔
’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی تجاویز امریکا اور ایران کے درمیان دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی طرز پر ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران، امریکا کی رضامندی کی صورت میں ان تجاویز پر فوری عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔