واٹس ایپ پر نامعلوم اور اسپام کالز کا علاج ،کمپنی کا 'کال اسکرینر' فیچر لانے کا فیصلہ

واٹس ایپ پر نامعلوم اور اسپام کالز کا علاج ،کمپنی کا 'کال اسکرینر' فیچر لانے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک)دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کو نامعلوم نمبروں اور غیر ضروری کالز کی الجھن سے بچانے کے لیے ایک جدید 'کال اسکریننگ' (Call Screening) فیچر متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے، جس سے کال اٹھانے سے قبل ہی فیصلہ کرنا انتہائی آسان ہو جائے گا۔

معروف ویب سائٹ 'WABetaInfo' کی رپورٹ کے مطابق یہ جدید فیچر صارفین کو یہ جانچنے میں مدد دے گا کہ نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز واقعی اہم ہیں یا محض اسپام،صارف کال ریسیو کرنے سے پہلے ہی کالر کے بارے میں بنیادی معلومات اور ارادہ جان سکے گا۔

پرائیویسی سیٹنگز میں دستیاب 3 اہم آپشنز:

1. نیور (Never): 

اس آپشن کے تحت کال فلٹرنگ غیر فعال (Disable) رہے گی اور تمام ان کمنگ کالز معمول کے مطابق بلا روک ٹوک موصول ہوں گی۔

2. سائیلنس ان نون کالرز (Silence Unknown Callers):

 اس آپشن کو منتخب کرنے پر نامعلوم نمبر سے کال آنے پر رنگ ٹون نہیں بجے گی، البتہ نوٹیفکیشن اور کالز ٹیب میں اس کال کا ریکارڈ محفوظ رہے گا۔

3. ایڈوانسڈ اسکریننگ (Advanced Screening):

 یہ اس فیچر کا سب سے اہم اور جدید ترین موڈ ہے۔ اس کے تحت واٹس ایپ سسٹم نامعلوم نمبر سے آنے والی کال پر خودکار جواب (Automated Response) دے کر کال کرنے والے سے رابطہ کرنے کا مقصد پوچھے گا۔ اس کے بعد ایپ کالر کے بولے گئے جواب کو تحریر (Transcript) میں بدل کر صارف کو اسکرین پر دکھائے گی، جسے دیکھ کر صارف طے کر سکے گا کہ کال اٹھانی ہے یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الوقت اینڈرائیڈ کے نئے بیٹا ورژن میں ڈویلپمنٹ کے ابتدائی مراحل میں ہے اور تاحال تمام بیٹا ٹیسٹرز کے لیے بھی دستیاب نہیں کیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے اس فیچر پر کام مکمل ہونے کے بعد اسے مرحلہ وار تمام عام صارفین کے لیے باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔

Watch Live Public News