جی ٹی اے 6 نے ریلیز سے پہلے ہی ڈیڑھ ارب ڈالر کما لیے؟ پیشگی آرڈرز نے نیا ریکارڈ بنا دیا

 جی ٹی اے 6 نے ریلیز سے پہلے ہی ڈیڑھ ارب ڈالر کما لیے؟ پیشگی آرڈرز نے نیا ریکارڈ بنا دیا
کیپشن:  جی ٹی اے 6 نے ریلیز سے پہلے ہی ڈیڑھ ارب ڈالر کما لیے؟ پیشگی آرڈرز نے نیا ریکارڈ بنا دیا

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز ’گرینڈ تھیفٹ آٹو‘ کے نئے گیم ’جی ٹی اے 6‘ نے ریلیز سے قبل ہی مبینہ طور پر ایک ارب 54 کروڑ ڈالر کی آمدنی حاصل کرلی۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق مارکیٹ ریسرچ کمپنی سینسر ٹاور نے تخمینہ لگایا ہے کہ گیم کے پیشگی آرڈرز کے ذریعے ایک کروڑ 58 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی پیشگی آرڈرز میں سے تقریباً 75 فیصد پلے اسٹیشن جبکہ 25 فیصد ایکس باکس کے لیے کیے گئے ہیں۔

گیم کی مالک کمپنی ٹیک ٹو انٹرایکٹو نے تاحال پیشگی آرڈرز کے حتمی اعدادوشمار جاری نہیں کیے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ جی ٹی اے 6 کی طلب ابتدائی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔

ماہرین کے اندازے کے مطابق گیم رواں سال کے اختتام تک فروخت کی مد میں 3 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرسکتا ہے۔


 

Watch Live Public News