ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی 52 سال کم عمر خاتون سے شادی

ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی 52 سال کم عمر خاتون سے شادی
کیپشن: ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی 52 سال کم عمر خاتون سے شادی

ویب ڈیسک: ملائیشیا کے سابق لیجنڈری فٹبالر داتوک عبدہ الف نے 72 سال کی عمر میں 20 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔ دونوں کی عمروں میں 52 سال کا فرق ہے۔

شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد داتوک عبدہ الف کی ازدواجی حیثیت سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں، تاہم ان کے چھوٹے بھائی اور سابق فٹبالر داتوک یونس الف نے شادی کی تصدیق کردی۔

داتوک یونس الف کے مطابق شادی کی تقریب 27 اگست 2026 کو ہوئی اور دونوں خاندان اس رشتے پر رضامند تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کے بھائی اس وقت اہلیہ کے ہمراہ ہنی مون پر ہیں، اسی لیے فون کالز کا جواب نہیں دے رہے۔

داتوک عبدہ الف کے ایک قریبی دوست نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کو مستند قرار دیا ہے، تاہم شادی کے مقام اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

داتوک عبدہ الف ملائیشیا کی فٹبال ٹیم کے سنہری دور میں قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے 1980 کے ماسکو اولمپکس کے لیے ملائیشیا کی ٹیم کو کوالیفائی کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، تاہم ملائیشیا نے بعد میں اولمپکس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

Watch Live Public News