لاہور:جنرل اسپتال اوپی ڈی کی چوتھی منزل سےلڑکی نے چھلانگ لگادی

لاہور:جنرل اسپتال اوپی ڈی کی چوتھی منزل سےلڑکی نے چھلانگ لگادی
کیپشن: لاہور:جنرل اسپتال اوپی ڈی کی چوتھی منزل سےلڑکی نے چھلانگ لگادی

ویب ڈیسک: جنرل ہسپتال کی او پی ڈی کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی۔ متاثرہ لڑکی عائشہ میڈیکل یونٹ نمبر 2 میں زیرِ علاج تھی۔ واقعے کے بعد زخمی لڑکی کو فوری طور پر علاج کے لیے سرجیکل ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے ذہنی توازن درست نہ ہونے کے باعث چھلانگ لگائی۔ خوش قسمتی سے متاثرہ لڑکی کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز توقیر نعیم کا کہنا ہے کہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب لڑکی کا بھائی کھانا لینے باہر گیا تو عائشہ چھت پر چڑھی اور وہاں سے چھلانگ لگا دی۔ واقعے کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متاثرہ لڑکی کی شناخت 25 سالہ عائشہ ولد محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ایبٹ آباد سے بتایا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News