ڈاکٹر فضیلہ عباسی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات

ڈاکٹر فضیلہ عباسی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات
کیپشن: ڈاکٹر فضیلہ عباسی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات

ویب ڈیسک: اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متعلقہ دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اپنی والدہ سابق ایم این اے نسیم چوہدری اور بھائی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر لاکھوں ڈالرز اور درہم بیرون ملک منتقل کیے۔ اس مقصد کے لیے متعدد جوائنٹ بینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

تحقیقات میں بتایا گیا کہ 13 لاکھ ڈالرز سے زائد کی منتقلی کی گئی، جبکہ یہ رقوم ٹیکس ریکارڈ میں ظاہر نہیں کی گئیں۔ مزید یہ کہ صرف 3 بینک اکاؤنٹس ظاہر کیے گئے جن میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق پیش کی گئی 2 لاکھ ڈالرز کی رسیدیں بھی مستند ثابت نہ ہو سکیں، جبکہ مختلف کمپنیوں کے نام سامنے آنے کے باوجود ان کا ظاہر کردہ آمدن سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ رقوم کی قانونی حیثیت ثابت کرنے میں ناکام رہی ہیں، جس پر قانونی کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔

Watch Live Public News