جمائما گولڈ اسمتھ کا معروف کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ پر تشدد اور بدسلوکی کا الزام

جمائما گولڈ اسمتھ کا معروف کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ پر تشدد اور بدسلوکی کا الزام
کیپشن: جمائما گولڈ اسمتھ کا معروف کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ پر تشدد اور بدسلوکی کا الزام

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی کامیڈین، اداکار اور ٹی وی میزبان رسل برانڈ پر تشدد، جبر اور بدسلوکی کے الزامات عائد کردیے۔

جمائما کے مطابق 2014 میں ایک پرتشدد واقعے کے بعد انہوں نے پولیس بلا کر رسل برانڈ کو اپنے گھر سے نکلوایا تھا، تاہم بچوں کی خاطر خاموش رہیں اور قانونی کارروائی نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے رسل برانڈ سے کوئی رابطہ نہیں۔

جمائما نے جنسی استحصال کے مقدمے میں متاثرہ خواتین کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں اطمینان ہے کہ رسل برانڈ کو بالآخر انصاف کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب جمائما نے تھراپسٹ سلویا برکی کی جانب سے ہراسانی کے الزامات اور عدالتی کارروائی کی تفصیلات بھی بیان کیں۔ ان کے مطابق برکی نے انہیں یہود مخالف پیغامات، قتل کی دھمکیاں اور نفرت انگیز ای میلز بھیجیں، جبکہ ان کے بچوں، خاندان، دفتر، صحافیوں اور یونیسیف کو بھی نشانہ بنایا۔

جمائما کا کہنا ہے کہ برکی نے اغوا، پولیس کو رشوت دینے اور جج کو خریدنے جیسے بے بنیاد الزامات بھی عائد کیے۔ ہائی کورٹ نے ہراسانی کی اس مہم کو ظالمانہ اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے پابندی کا حکم مستقل کردیا، تاہم جمائما عدالتی حکم میں ترمیم پر رضامند ہیں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہراسانی دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔

Watch Live Public News