(ویب ڈیسک)عالمی صرافہ منڈی میں قیمتوں کی بڑی گراوٹ کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے اور چاندی کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد نیا نرخ 4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے ہو گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونا 9 ہزار 345 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 112 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں کمی:
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی تنزلی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 190 روپے کمی سے 5 ہزار 578 روپے پر آ گئی۔جبکہ 10 گرام چاندی کے نرخ 163 روپے کم ہو کر 4 ہزار 782 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 109 امریکی ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 3 ہزار 940 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1.90 ڈالر کمی کے بعد 51 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔