پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے 8 ذمہ دار افراد کی معطلی اور فوجداری کارروائی کی منظوری دیدی

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے 8 ذمہ دار افراد کی معطلی اور فوجداری کارروائی کی منظوری دیدی
کیپشن: پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے 8 ذمہ دار افراد کی معطلی اور فوجداری کارروائی کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پمز آتشزدگی واقعے پر اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کی جانب سے نشاندہی کردہ 8 لوگوں کو فوری طور پر معطل کرکے انکے خلاف کارروائی کرنے کی منظوری دی گئی. 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے کمیٹی کی جانب سے نشاندہی کردہ ذمہ داران کے خلاف نہ صرف ڈیپارٹمٹل بلکہ فوجداری (کریمینل کوڈ) قوانین کے تحت کارروائی کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔ پمز کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر، جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائیریکٹرز ڈاکٹر مطاہر شاہ اور چوہدری ڈاکٹر اویس علی شاہ، نیونیٹل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ریاض، سینئیر رجسٹرار ڈاکٹر نغم، ڈاکٹر نوشیلہ امجد، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر سیکیورٹی پمز محمد عثمان، سی ڈی اے کے ایمرجنسی سروس کے ڈی جی ڈاکٹر عبدالرحمن ان آٹھ لوگوں میں شامل ہیں. سیکیورٹی پر مامور کمپنی اور اسکے عہدیداران کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

وزیرِ اعظم نے اپنی جان کی پراہ کئے بغیر بچے کو بچانے والی نرس کیلئے ستارہ خدمت دینے کی منظوری بھی دی.  اس کے علاوہ وارڈ میں موجود ایک نرس اور خاتون گارڈ کو او ایس ڈی بنا کر مزید تحقیقات کی ہدایت  کی ہے. 

شہباز شریف نے ڈاکٹر محمد سلمان، سی ای او- این آئی ایچ (NIH) کو پمنز کا ایکٹنگ ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے انکی جگہ نئے لوگوں کی فوری اور یکمشت تعیناتی کی جائے.  انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ کو فوری طور پر پبلک کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں. اس واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا. معصوم بچوں کی موت ایک ایسا اندوہناک واقعہ ہے جس پر پوری قوم غمگین ہے. بچوں کے والدین کے ساتھ مجھ سمیت پوری قوم کو ہمدردیاں ہیں. انہوں نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داران کو مثالی سزا دلوائی جائیگی تاکہ دوبارہ کسی کی مجرمانہ عفلت سے کسی ماں سے اسکا لخت جگر جدا نہ ہوا. 

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، سید مصطفی کمال، کمیٹی کے سربراہ شاہد خان، ارکان بیرسٹر نبیل اعوان، میجر جنرل (ر) خورشید اترا اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

Watch Live Public News