فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے نیول چیف کی ملاقات، دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے نیول چیف کی ملاقات، دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے نیول چیف  نے  ملاقات کی جس میں  دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی  نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان عسکری روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس کے علاوہ ملاقات میں  پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی تعاون اور مشترکہ مشقوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے دیرینہ برادرانہ تعلقات بالخصوص دفاع و سلامتی کے شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  انڈونیشین نیوی چیف  نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور  علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار کو سراہا۔

Watch Live Public News