ویب ڈیسک: راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے رتھنائیکے نے 79 اور لیاناگے نے 60 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ، حارث رؤف اور فہیم اشرف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 305 رنز بنائے۔ سلمان آغا نے 107 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ بابر اعظم نے 45، سعد بیگ نے 39 اور حسن نواز نے 37 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے 4 اور اسیتھا فرنینڈو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے شاداب خان اور سفیان مقیم بیماری کے باعث پہلے میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔ دونوں کھلاڑیوں کی آئندہ میچز میں شرکت کا فیصلہ طبی جائزے کے بعد کیا جائے گا۔