ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل کر دیا۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل 17 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔
اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔