سہ ملکی سیریز :عرفات منہاس نے آل راؤنڈ کارکردگی سے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

سہ ملکی سیریز :عرفات منہاس نے آل راؤنڈ کارکردگی سے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: سہ ملکی سیریز :عرفات منہاس نے آل راؤنڈ کارکردگی سے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک: سہ ملکی سیریز میں عرفات منہاس نے آل راؤنڈ کارکردگی سے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 59 رنز بنانے کے بعد 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے میچ جیت لیا۔

عرفات منہاس ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک ہی میچ میں نصف سنچری بنانے اور 5یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

ان سے پہلے شاہد آفریدی یہ کارنامہ تین مرتبہ جبکہ عبدالرزاق ایک مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔ شاہد آفریدی کو عالمی کرکٹ میں یہ اعزاز سب سے زیادہ مرتبہ حاصل کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی حاصل ہے۔

Watch Live Public News