صارفین کی آسانی اور فوڈ انڈسٹری میں جدت کے لیے پنجاب حکومت کا شاندار اقدام!!

صارفین کی آسانی اور فوڈ انڈسٹری میں جدت کے لیے پنجاب حکومت کا شاندار اقدام!!

(ویب ڈیسک)معیاری خوراک کے فروغ کے لیے سٹار ریٹنگ پروگرام متعارف کرادیا۔

معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب سلمی بٹ سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پروگرام کا افتتاح کیا۔لبرٹی چوک میں نجی ریسٹورنٹ سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب برائے فوڈ سیفٹی سلمی بٹ کا کہنا ہے کہ سٹار ریٹنگ پروگرام حکومت پنجاب کا شاندار اقدام ہے،پروگرام میں جدید ایلگوردم کے تحت جانچ کر کے ریٹنگ دی جائے گی،سٹار ریٹنگ پروگرام میں انسانی مداخلت کم سے کم رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ بزنسز کی صفائی، حفظانِ صحت اور فوڈ سیفٹی کے معیار کو باقاعدہ ریٹنگ دینے کا جدید نظام متعارف کرایا گیا،پروگرام کا مقصد معیاری خوراک فراہم کرنے والے فوڈ بزنسز کی حوصلہ افزائی اور بہترین کارکردگی کو نمایاں کرنا ہے،پنجاب میں فوڈ انڈسٹری کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے جارہے ہیں، فوڈ بزنسز میں معیار، صفائی اور فوڈ سیفٹی کے حوالے سے مثبت اور صحت مند مسابقت کو فروغ دیا جائے گا۔

 معاون خصوصی وزیر اعلٰی برائے فوڈ سیفٹی کا کہنا ہے کہ سٹار ریٹنگ کے ذریعے صارفین کو معیاری اور محفوظ خوراک کے انتخاب میں آسانی فراہم کی جائے گی،بہتر فوڈ سیفٹی اور مقررہ قوانین پر پورا اترنے والے فوڈ بزنسز کو نمایاں کیا جائے گا،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نیا اقدام فوڈ انڈسٹری اور صارفین کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ہوگا۔

سلمی بٹ نے کہا کہ سٹار ریٹنگ پروگرام کے ذریعے فوڈ بزنسز کو معیار مزید بہتر بنانے کے لیے واضح رہنمائی اور ترغیب ملے گی،جدید نظام کے تحت فوڈ بزنسز کی کارکردگی کو شفاف اور باقاعدہ طریقہ کار کے ذریعے جانچا جائے گا،پنجاب میں دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں میں ٹریکر لگانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فارم۔یا باڑے سے نکلنا والا دودھ مسلسل مانیٹرنگ میں رہے گا،کھلے دودھ کی فروخت روکنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہے ہیں، جلد اس حوالے سے نئی پالیسی دی جائے گی،گندم کے زخائر حکمت عملی کے تحت قائم رکھے جاتے ہیں،پنجاب میں گندم کا شارٹ فال نہیں ہے اور نہ ہی آتے کی قلت ہے،پنجاب میں کسانوں کو اس سال گندم کا ٹھیک معاوضہ ملا ہے،وفاق سے گندم اسٹریٹجک زخائر کے لئے خریدی گئی۔

Watch Live Public News