وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت فوڈ سیکیورٹی کا خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ

 وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت فوڈ سیکیورٹی کا خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت فوڈ سیکیورٹی نےا خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم کی جانب سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو پاسکو کے ذریعے گندم سپلائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم شہباز شریف کے اس  اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے تحفظ دینا ہے،پاسکو کے ذریعے فوری اور مؤثر گندم سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم  کا اقدام غذائی تحفظ اور عوامی ریلیف کے لیے عملی قدم ہے۔

Watch Live Public News