سندھ حکومت کا فوڈ اتھارٹی میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے پیش نظر اہم انتظامی فیصلہ

سندھ حکومت کا فوڈ اتھارٹی میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے پیش نظر اہم انتظامی فیصلہ

(ویب ڈیسک )سندھ فوڈ اتھارٹی میں 16 دسمبر  2025 سے 13 مارچ  2026 تک بعض امور پر عارضی پابندی عائد کردی۔

صوبائی وزیر خوارک مخدوم محبوب الزمان کا کہنا ہے کہ ای چالان کے مؤثر نفاذ کے لیے تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فوڈ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن میں توسیع پر بھی پابندی ہوگی۔اس دوران دیگر سرکاری افسران کی خدمات کے حصول اور کنٹینجنٹ بنیادوں پر بھرتیوں پر پابندی عائد رہے گی۔ 

صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ ای چالان سسٹم کے تحت شفاف اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے نو تشکیل شدہ گورننگ باڈی کے ذریعے اصلاحاتی عمل کئے جائیں گے۔سندھ فوڈ اتھارٹی میں ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی شہزاد فضل عباسی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

Watch Live Public News