کراچی:عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کا الٹی میٹم دے دیا گیا

کراچی:عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کا الٹی میٹم دے دیا گیا

ویب ڈیسک: سندھ بلڈنگ کنٹرول آتھارٹی نے شہر بھر میں تین روز میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ۔

 ایس بی سی اے حکام کے مطابق بلڈنگ کنٹرول نے چیئرمین آباد کو تحریری طور پر لکھ کر آگاہ کردیا، کراچی میٹروپولیٹن کارپیشن نے جو فائر سیفٹی آڈٹ کیا اس پر عملدرآماد کروائیں۔

حفاظتی اقدامات جن بلڈر حضرات نے نہیں کئے انہیں تین دن کی مہلت دی گئی ہے ، شہر کے مفاد میں ہے کہ فوراً یہ اقدمات کئے جائے۔ 

میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ آج ضلع جنوبی اور شرقی کی 6 مختلف بلڈنگ کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا ہے، تمام بلڈنگ مالکان سے درخواست کرتا ہوں کہ فائر سیفٹی کو یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News