پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی: پمپ مالکان نے طریقہ کار سے لاعلمی ظاہر کردی 

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی: پمپ مالکان نے طریقہ کار سے لاعلمی ظاہر کردی 
کیپشن: پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی: پمپ مالکان نے طریقہ کار سے لاعلمی ظاہر کردی 

ویب ڈیسک: آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول پر حکومت کی جانب سے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کے پیکیج سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان کو تاحال اس اسکیم کے طریقہ کار سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہمایوں خان نے کہا کہ پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کے حکومتی پیکیج کے بارے میں پمپ مالکان کو کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سبسڈی کا اعلان تو کردیا ہے، تاہم اس کے طریقہ کار سے پٹرول پمپ مالکان کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ ان کے بقول اس صورتحال کے باعث سبسڈی کے حصول کے معاملے پر صارفین اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان اختلافات پیدا ہوسکتے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نعمان بٹ نے بھی کہا کہ حکومت نے سبسڈی کا اعلان کیا ہے لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پٹرول پمپ مالکان کو سبسڈی کی رقم کس طریقے سے واپس کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے موٹرسائیکلوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے، جس کا نفاذ اسلام آباد سے شروع ہوچکا ہے۔

Watch Live Public News