فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا

 فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا
کیپشن: فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 946 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے مقرر ہوگئی۔

Watch Live Public News