مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ایران جنگ کے خاتمے کی توقع، تیل کی قیمتیں بھی گریں گی، ٹرمپ

مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ایران جنگ کے خاتمے کی توقع، تیل کی قیمتیں بھی گریں گی، ٹرمپ
کیپشن: مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ایران جنگ کے خاتمے کی توقع، تیل کی قیمتیں بھی گریں گی، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ نومبر میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ختم ہوسکتی ہے، جبکہ جنگ کے باعث بڑھنے والی تیل کی قیمتیں بھی انتخابات کے بعد تیزی سے کم ہونے کی توقع ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران زیادہ دیر تک جنگ جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور انہیں توقع ہے کہ نومبر کے مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد جنگ ختم ہوجائے گی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا، ’’میرے خیال میں انتخابات کے فوراً بعد جنگ ختم ہوجائے گی کیونکہ وہ مزید برداشت نہیں کرسکتے۔‘‘

امریکی صدر نے مزید کہا کہ جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہوا ہے، تاہم ان کے بقول انتخابات کے فوراً بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ جائیں گی۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

Watch Live Public News