ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل!

ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل!
کیپشن: ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل!

ویب ڈیسک: ایرانی دھمکیوں کے باعث امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایران کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسکاٹ بیسنٹ اور ان کے خاندان کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھمکیاں خطرناک حد تک بڑھنے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

امریکی محکمۂ خزانہ نے منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکاٹ بیسنٹ ایران پر تجارتی پابندیوں کے ذریعے اس کی مالیاتی سرگرمیاں محدود کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے اور دھمکیوں سے اپنی پالیسی تبدیل نہیں کریں گے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔

Watch Live Public News