ویب ڈیسک: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ملازمین کے لیے مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرکے ان کے بدلے ماہانہ نقد ادائیگی کی منظوری دے دی گئی۔
پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کے مفت بجلی یونٹس کی مونیٹائزیشن کی منظوری دیتے ہوئے ماہانہ ادائیگی کے نرخ جاری کردیئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق:
گریڈ 17: 450 یونٹس کے عوض 15 ہزار 858 روپے ماہانہ
گریڈ 18: 600 یونٹس کے عوض 21 ہزار 996 روپے ماہانہ
گریڈ 19: 880 یونٹس کے عوض 37 ہزار 954 روپے ماہانہ
گریڈ 20: 1100 یونٹس کے عوض 46 ہزار 992 روپے ماہانہ
پیسکو کے مطابق نقد ادائیگی کا نظام متعلقہ شرائط و ضوابط کے تحت اور وفاقی پاور ڈویژن کی ہدایات کے مطابق نافذ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے بھی ملازمین کے لیے نئے پے اسکیلز اور مختلف الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دی تھی، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے کیا جائے گا۔