شوہر کو اجازت کیوں نہیں دی؟ دوسری شادی کی خواہشمند خاتون کا پہلی بیوی پرتشدد

شوہر کو اجازت کیوں نہیں دی؟ دوسری شادی کی خواہشمند خاتون کا پہلی بیوی پرتشدد
کیپشن: شوہر کو اجازت کیوں نہیں دی؟ دوسری شادی کی خواہشمند خاتون کا پہلی بیوی پرتشدد

ویب ڈیسک: دوسری شادی سے اپنے شوہر کو کیوں روکا؟ شوہر سے نکاح کی خواہش مند خاتون نے مرد ساتھیوں کے ہمراہ پہلی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے لاہور کے علاقے مصطفٰی آباد میں متاثرہ خاتون کے گھر کا دورہ کیا۔ حنا پرویز بٹ نے پولیس کو تمام نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ 

حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون اور والدہ سے ملاقات کر کے مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اپنے بیان میں حناپرویزبٹ کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کے گھر میں گھس کر تشدد کرنا انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔ ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن "خواتین کے لیے محفوظ پنجاب" ہمارا مشن ہے۔ 

Watch Live Public News