ویب ڈیسک: دبئی میں مقیم پاکستانی شہری ارشاد گل نے یو اے ای کی مشہور بگ ٹکٹ لاٹری میں 50 ہزار درہم جیت کر خوشی کا اظہار کیا ہے, یہ رقم پاکستانی روپے میں تقریباً(13986895) بنتی ہے۔
ارشاد گل نے یہ انعام اپنے سات دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جیتا، جن کے ساتھ وہ گروپ کی صورت میں لاٹری ٹکٹ خریدتے رہے ہیں۔
ارشاد گل دبئی میں ایک ڈیزرٹ سفاری ٹورازم کمپنی میں کام کرتے ہیں اور گزشتہ 23 سال سے دبئی میں مقیم ہیں، وہ تقریباً دس سال سے بگ ٹکٹ لاٹری میں حصہ لے رہے تھے، اور طویل انتظار کے بعد آخرکار کامیابی ان کا مقدر بنی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشاد گل نے کہا ’ جب مجھے جیتنے کی کال موصول ہوئی تو میں بے حد خوش ہوا، تقریباً دس سال بعد انعام جیتنا میرے لیے بہت خاص ہے، میں اپنی جیتی ہوئی رقم اپنے گروپ کے ساتھیوں کے ساتھ تقسیم کروں گا۔‘
جنوری کے لیے ہونے والی بگ ٹکٹ ای ویکلی قرعہ اندازی میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی کامیابی حاصل کی۔ اس مہینے کے دوسرے قرعہ اندازی میں رفیق الاسلام، شفیق پائیکا محمد، محمد علی ریاض اور ارشاد گل نے 50، 50 ہزار درہم کے انعامات جیتے۔
یہ کامیابی بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبر ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ مستقل مزاجی اور امید کے ساتھ کی جانے والی کوشش کبھی نہ کبھی ضرور رنگ لاتی ہے۔