لائیو اسٹریمنگ کے دوران چینی انفلوئنسر کا بیوٹی فلٹر فیل ہونے پر 1 لاکھ 40 ہزار فالوورز کم ہوگئے

لائیو اسٹریمنگ کے دوران چینی انفلوئنسر کا بیوٹی فلٹر فیل ہونے پر 1 لاکھ 40 ہزار فالوورز کم ہوگئے
کیپشن: لائیو اسٹریمنگ کے دوران چینی انفلوئنسر کا بیوٹی فلٹر فیل ہونے پر 1 لاکھ 40 ہزار فالوورز کم ہوگئے

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ مگر سبق آموز واقعہ سامنے آیا جب ایک چینی خاتون انفلوئنسر کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران بیوٹی فلٹر اچانک فیل ہوگیا اور ان کا اصل چہرہ نمایاں ہوگیا، جس کے بعد انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

لائیو سیشن کے دوران استعمال ہونے والا فلٹر، جو چہرے کو ہموار اور پرکشش دکھاتا تھا، اچانک بند ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ فلٹر ختم ہوتے ہی ان کی قدرتی جلد اور عمر کے اثرات واضح ہوگئے۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

کچھ صارفین نے انفلوئنسر پر فالوورز کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا، جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ فلٹرز آن لائن تفریح کا عام حصہ ہیں۔ تاہم واقعے کے فوری بعد انفلوئنسر کے تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار فالوورز کم ہوگئے اور انہیں تحائف و ڈونیشنز میں بھی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

ماہرین کے مطابق یہ واقعہ یاد دلاتا ہے کہ سوشل میڈیا پر پیش کی جانے والی تصویر ہمیشہ مکمل حقیقت نہیں ہوتی۔ مذکورہ انفلوئنسر نے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Watch Live Public News