پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ کے لیے اہم خبر، تفریحی دوروں پر پابندی عائد

 پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ کے لیے اہم خبر، تفریحی دوروں پر پابندی عائد
کیپشن:  پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ کے لیے اہم خبر، تفریحی دوروں پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے تفریحی اور تعلیمی دوروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں، جن کے تحت اسکول کی حدود سے 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر ٹرپس اور ٹورز کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا اور یہ احکامات تاحکمِ ثانی نافذ رہیں گے۔

محکمے کے مطابق اسکولوں کے زیرِ اہتمام تفریحی دوروں کے دوران ٹریفک حادثات میں اضافے اور طلبہ کی حفاظت سے متعلق خدشات کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ اسکول سربراہان اور پرنسپلز کو بھی نئے احکامات سے آگاہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

Watch Live Public News