اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینٹ کے انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے۔
فواد چودھری کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹوں بعد اپوزیشن کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا اور نئی کہانی ڈھونڈیں گے جس سے ٹی وی سکرین آباد رہ سکے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی ہے۔