اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینٹ کے انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے۔
اپوزیشن سینٹ کے انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئ جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے، چوبیس گھنٹوں بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائیگا اور نئ کہانی ڈھنڈیں گے جس سے ٹیوی سکرین آباد رہ سکے، اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے نہ کوئ حکمت عملی ہے نہ پالیسی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 2, 2021
فواد چودھری کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹوں بعد اپوزیشن کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا اور نئی کہانی ڈھونڈیں گے جس سے ٹی وی سکرین آباد رہ سکے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی ہے۔