سکردو میں گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 5 افراد جاں بحق

سکردو میں گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 5 افراد جاں بحق
کیپشن: سکردو میں گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: سکردو میں کار لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جگوٹ سکردو روڈ پر ملوپہ موڑ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کار لاپتہ ہوگئی تھی، آج سرچنگ ٹیم کو 30 فٹ گہری کھائی میں پہاڑی ملبے میں دبی کار ملی۔

پولیس حکام کے مطابق ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔

Watch Live Public News