پنجاب یونیورسٹی میں جھگڑا، فائرنگ سےجمیعت کا کارکن جاں بحق

پنجاب یونیورسٹی میں جھگڑا، فائرنگ سےجمیعت کا کارکن جاں بحق

(ویب ڈیسک )   پنجاب یونیورسٹی میں جمیعت اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے سیکیورٹی کی فائرنگ سے جمیعت کا ایک کارکن جاں بحق گیا ہے جس کی وجہ سے کینال روڈ بند کر دیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں پھر سے لڑائی جھگڑا  ہوا، طلباء کی جانب سے  ایڈمن بلاک پر حملہ کیا گیا ، طلباء نے  توڑ پھو ڑ،گملے اور شیشے توڑ دئیے۔

پنجاب یونیورسٹی طلبا کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ طلبا تنظیم نے کینال روڈ پر بند کر دیا م کینال روڈ بند ہونے کی وجہ سے کیمپس انڈرپاس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

پولیس کے ساتھ مذاکرات کامیاب کیمپس پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

دوسری جانب  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، کیمپس کی تمام مذکورہ جگہوں کی اچھی چھان بین کی ہے، جمعیت نے مختلف جگہوں پر فائرنگ کی اطلاع دی۔

 یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ  سکیورٹی سٹاف نے مذکورہ جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے چیک کئے، کسی بھی سی سی ٹی وی کیمرے میں فائرنگ کا واقعہ نہیں ملا، فائرنگ کے واقعے کا کوئی عینی شاہد نہیں ملا، کسی بھی جگہ سے نہ گولی کا شیل یا خون نہیں ملا۔

انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ  اسلامی جمعیت طلباء واقعہ گھڑ کر سیاست کر رہی ہے، جینڈر سٹڈیز کے طالبعلم عمار کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے،طالبعلم پنجاب یونیورسٹی کے ایڈمن آفیسر کا بھانجا ہے، اسلامی جمعیت طلباء پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ پر جان بوجھ کر الزام تراشی کر رہی ہے، اسلامی جمعیت طلباء کے کارکنوں نے ایڈمن بلاک پر حملہ کیا، شیشے توڑے، جمعیت کے کارکنوں نے کنٹین پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ بھی کی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید کہا کہ  پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کسی سے بلیک میل نہیں ہو گی، میڈیا طلباء اساتذہ ملازمین سے درخواست ہے کہ سنی سنائی باتیں پر یقین نہ کریں، پولیس سے رابطہ ہے، پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

Watch Live Public News