ویب ڈیسک: سفیر عمران حیدر نے بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگچک کو ایک پروقار تقریب میں اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔
بھوٹان کے بادشاہ نے سفیر عمران حیدر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ بھوٹان کے بادشاہ نے پاکستان کے عوام اور قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سفیر عمران حیدر نے صدرِ پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھوٹان کے بادشاہ کو تہنیتی پیغامات اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔ سفیر عمران حیدر نے بھوٹان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔