لداخ میں امریکی سفارتی ناکامی: سرجیو گور کا دلائی لاما سے ملاقات سے گریز اور کشمیر پر متنازع بیان

لداخ میں امریکی سفارتی ناکامی: سرجیو گور کا دلائی لاما سے ملاقات سے گریز اور کشمیر پر متنازع بیان

(ویب ڈیسک) لداخ میں دلائی لاما سے ملاقات کے بغیر سرجیو گور کا اچانک دورہ ختم کرنا مقامی دباؤ کے سامنے امریکی سفارتی وعدوں کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

  لیہہ میں رور رافٹنگ کی تصاویر بنوانے کے بعد تبت کے روحانی رہنما سے ملاقات منسوخ کرنا ظاہر کرتا ہے کہ امریکی سفیر کے لیے اخلاقی جرأت پر پبلسٹی کو ترجیح حاصل ہے۔

سرجیو گور نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اہم حصہ قرار دے کر اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے تمام تر احکامات اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔

کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت پر بے بنیاد بیان پر پاکستان نے امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

امریکی سفیر کا یہ دورہ ایک ایسے رویے کو بے نقاب کرتا ہے جس نے تبت کے حامیوں سے پیچھے ہٹتے ہوئے وادی کشمیر کے حساس تنازع کو بلاوجہ ہوا دی۔

سرجیو گور کا یہ دورہ ایک بڑی سفارتی ناکامی ثابت ہوا جس نے ایک ہی وقت میں تبتی قیادت کے اعتماد کو مجروح کیا اور خطے میں بلاوجہ کا تناؤ پیدا کیا۔

Watch Live Public News