بھارتی میڈیا کی پاکستان کی سفارتی کامیابی پر خاموشی

بھارتی میڈیا کی پاکستان کی سفارتی کامیابی پر خاموشی

(ویب ڈیسک) 14 جون 2026 کے اعلان میں امریکا اور ایران کے درمیان ابتدائی/عبوری امن سمجھوتے کا متن طے ہونے کی بات سامنے آئی، جبکہ باضابطہ دستخط 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں شیڈول بتائے گئے۔ رپورٹنگ کے مطابق پاکستان کے کردار کا ذکر وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلان میں بھی ہوا۔ 

بھارتی میڈیا پاکستان کی سفارتی کامیابی پر مکمل خاموش ہے۔ بھارتی میڈیا امریکا اور ایران کے درمیان امن سمجھوتے کی بات تو کر رہا ہے، لیکن پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔

14 جون 2026 کو امریکا اور ایران کے درمیان امن سمجھوتے کے متن پر اتفاق ایک اہم سفارتی پیش رفت تھی۔اس اعلان کے بعد فوری کشیدگی کم کرنے کے اقدامات شروع ہوئے، جبکہ باضابطہ دستخط 19 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ اس عمل میں پاکستان، قطر اور دیگر ممالک نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی معاہدے کی تکمیل کا اعلان کیا اور ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی بات کی۔آبنائے ہرمز کو تجارتی جہاز رانی کے لیے دوبارہ کھولنا خطے اور عالمی معیشت کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

بھارت کی تمام تر خواہش، کوشش اور ممکنہ سبوتاژ کے باوجود پاکستان نے سفارتی محاذ پر کر دکھایا۔ پاکستان کی سہولت کاری نے امریکا اور ایران کو طویل المدتی امن سمجھوتے کی سمت ایک فیصلہ کن مرحلے تک پہنچایا۔

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہنے کے بجائے اسے مشکوک بنانے کی کوشش کی۔ بھارتی میڈیا اور نام نہاد تجزیہ کار مسلسل یہ پراپیگنڈا کرتے رہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کوئی پیش رفت نہیں کروا سکتا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کے بارے میں غیر سفارتی زبان استعمال کی۔بھارت نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ پاکستان ایک کمزور ملک ہے اور اس کی سفارتی کوشش ناکام ہوگی۔مگربھارت کہ منہ کی کھانی پڑی اور آج امریکا، ایران اور عالمی سطح پر سامنے آنے والی پیش رفت نے بھارتی بیانیے کو غلط ثابت کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے کو ایران نے بھی باضابطہ طور پر مسترد کیا اور مذاکرات کے حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کا پیغام دیا۔اب جب پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر اہمیت دی جا رہی ہے تو بھارت میں جیسے سانپ سونگھ گیا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی سفارت کاری نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔بھارت پاکستان کی اس کامیابی پر خاموش ہے کیونکہ اس کا پہلے سے بنایا گیا کمزوری اور ناکامی کا بیانیہ زمین بوس ہو چکا ہے۔

Watch Live Public News