ارب پتی افراد کو لامحدود زندگی کے بجائے وقت کو بہتر انداز میں گزارنا چاہیے ، برطانوی ماہرِ طبیعیات

 ارب پتی افراد کو لامحدود زندگی کے بجائے وقت کو بہتر انداز میں گزارنا چاہیے ، برطانوی ماہرِ طبیعیات
کیپشن: لامحدود زندگی کے بجائے وقت کو بہتر انداز میں گزارنا چاہیے ، برطانوی ماہرِ طبیعیات

ویب ڈیسک: برطانوی ماہرِ طبیعیات جم الخلیلی نے ارب پتی افراد کی ہمیشہ زندہ رہنے کی کوششوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کو لافانی زندگی کے بجائے اپنے محدود وقت کو بہتر انداز میں گزارنے پر توجہ دینی چاہیے۔

جم الخلیلی کے مطابق آئن اسٹائن کے نظریۂ اضافیت نے وقت کے بارے میں انسانی تصور بدل دیا ہے۔ رفتار اور کششِ ثقل کے باعث مختلف افراد کے لیے وقت کے گزرنے کی رفتار مختلف ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سفر بعض مخصوص حالات میں ریاضیاتی طور پر ممکن دکھائی دیتا ہے، تاہم اس سے پیچیدہ تضادات پیدا ہوتے ہیں، جبکہ مستقبل میں سفر نظریاتی طور پر نسبتاً ممکن ہے۔ یہ روشنی کی رفتار کے قریب سفر یا انتہائی طاقتور کششِ ثقل کے اثر میں ممکن ہو سکتا ہے۔

ماہرِ طبیعیات نے مزید کہا کہ وہ وقت کے ایک اہم معمے، یعنی وقت کے صرف ایک سمت میں گزرنے، کی سائنسی وضاحت بھی پیش کریں گے۔ ان کے مطابق وہ اس موضوع پر رائل انسٹی ٹیوشن کے کرسمس لیکچرز میں تفصیل سے بات کریں گے۔

Watch Live Public News